14 نومبر، 2026، 4:06 PM

غنیمت میں حاصل امریکی ہتھیاروں سے مقامی دفاعی ٹیکنالوجی کو فروغ دے رہے ہیں، مشیر سپاہ پاسداران

غنیمت میں حاصل امریکی ہتھیاروں سے مقامی دفاعی ٹیکنالوجی کو فروغ دے رہے ہیں، مشیر سپاہ پاسداران

سپاہِ پاسداران کے مشیر نے کہا ہے کہ ایران امریکی فوجی سازوسامان کی جانچ اور ریورس انجینئرنگ کے ذریعے نئے مقامی ہتھیار اور دفاعی نظام تیار کر رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہِ پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائیہ کے کمانڈر کے مشیر بریگیڈیئر جنرل علی بلالی نے روسی خبر رساں ادارے ریانووستی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران غنیمت میں حاصل کیے گئے امریکی ہتھیاروں اور فوجی سازوسامان کو اپنی دفاعی صلاحیتوں میں اضافے اور مقامی ہتھیاروں کے نظام کی تیاری کے لیے استعمال کر رہا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ان آلات کا جائزہ لینے کا مقصد صرف امریکی ہتھیاروں کی نقل تیار کرنا نہیں، بلکہ ایرانی ماہرین ان کی ساخت اور استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی کا مطالعہ کرکے نئے تصورات اور ایسے ڈیزائن تیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو ملک کی ضروریات سے مطابقت رکھتے ہوں۔

سپاہِ پاسداران کی فضائیہ کے کمانڈر کے مشیر نے مزید بتایا کہ اس عمل میں حاصل کیے گئے فوجی سازوسامان کی ریورس انجینئرنگ اور ازسرِنو ڈیزائننگ شامل ہے، جس کے نتیجے میں ایسے ہتھیار تیار کیے جا سکتے ہیں جن کی خصوصیات اور صلاحیتیں امریکی نمونوں سے مختلف ہوں۔

واضح رہے کہ ایران اس سے قبل بھی امریکی فوجی سازوسامان، بشمول بغیر پائلٹ کے ڈرونز، تک رسائی حاصل کرنے کی اطلاع دے چکا ہے اور اعلان کیا ہے کہ ان سے حاصل ہونے والی ٹیکنالوجی کو ملکی دفاعی صلاحیتوں کی ترقی کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

News ID 1942849

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha